مزید خبریں

فائرنگ و دیگر واقعات میں 2خواتین سیمت 6افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات واقعات میں 2خواتین سمیت6افرا دجاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق حب چوکی چڑھائی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے20سالہ شوکت علی ولد محمد کریم جاں بحق ہوگیا مقتول کی لاش کو سول اسپتال کراچی منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ۔ لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی 6 نمبر اولیاء مسجد کے قریب رہائش پذیر 40سالہ صائمہ زوجہ حیات کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی واقعہ کی اطلاع پر لانڈھی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو اسپتا ل منتقل کیاپولیس کے مطا بق اہل خانہ واقعہ کو خودکشی قرار دے رہے ہیں تاہم پولیس واقعہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش کر ے گی ۔خدا کی بستی فیز 2 کے قریب 20سالہ عریشہ دختر وکیل نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی سرجانی ٹائون پولیس کے مطابق لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے اہل خانہ موت کو خودکشی قرار دے رہے ہیںتاہم واقعہ کی مزید تفتیش پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی۔ پورٹ قاسم سوریا کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20 سالہ طلحہ ولد امانت علی جاں بحق ہوگیا جس کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے الخدمت اسپتال منتقل کردیا گیا ۔شیرشاہ مبارک مارکیٹ کی چھت سے گر کر 16 سالہ عبید اللہ ولد نیک محمد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا متوفی کی لا ش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیاگیا ۔ قائد آباد پل پوسٹ آفس کے قریب فٹ پاتھ سے ایک 40سالہ شخص کی لاش ملی جس کوقائد آباد پولیس نے اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے تاہم وہ حلیے سے نشے کاعادی لگتاہے۔ دوسری جانب منگھوپیر تھانے کی حدود ونگی گوٹھ جامع مسجد علی المرتضیٰ کے قریب 2گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے 25سالہ راہ گیر احمد ولد سیف اللہ ،40سالہ عثمان ولد سبحان ، زخمی ہوگئے جھگڑے کے دوران 2افراد عرفان ظفر الرحمن ، اور صدام ولد یوسف بھی ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع پر منگو پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث 2ملزمان جوگرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کردی ۔ شاہ لطیف تھانے کی حدو د شفیع ہوٹل شاہ لطیف میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائر نگ سے 20سالہ دستگیر ولد رفیق زخمی ہوگیا ۔ بہادرآباد تھانے کی حدود عالمگیر چورنگی کوکن پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25سالہ ضیاء الرحمن ولد ظفر اقبال زخمی ہوگیا ۔زخمی ہونے والے شخص کوجناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاون نذد جامعہ انوار العلوم کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25سالہ جنید ولد یوسف زخمی ہوگیا ۔