مزید خبریں

عمران خان کے بھانجے کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی اڈیالہ جیل سے پیش کیے جانے کی درخواست پر دلائل کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیے ہیں اوروکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت 13مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔ جمعرات کوحسان خان نیازی کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج محمد عباس شاہ نے کیس کی
سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ملزم حسان خان نیازی اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ میں سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا۔علی اسفند یار اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حسان نیازی کی اڈیالہ جیل سے پیش کیے جانے کی درخواست پر دلائل کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیے۔ حسان نیازی اور نعیم حیدر پنچھوتھا کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے کیس کی دوبارہ سماعت 13 مئی کو کی جائے گی۔