مزید خبریں

آزاد کشمیر میں ایف سی کی 6 پلاٹونز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں امن وامان کیلیے بڑا فیصلہ ،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آزاد کشمیر میں ایف سی کی 6 پلاٹونز تعینات کرنے کی
منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق کل اس حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی 11 مئی کے بعد تحزیب کار عناصر آزاد کشمیر میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ،نیلم جہلم ، منگلا پاور، گل پور پاور ہاوس کی سیکورٹی کیلیے ایف سی تعینات ہوگی ،تخریب کار عناصر آزاد کشمیر میں جبری طور پر مارکیٹیس بند کرانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت کی سفارش پر 3 ماہ کیلیے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، ایف سی تعیناتی کے تمام اخراجات آزاد کشمیر کی حکومت برداشت کرے گی۔