مزید خبریں

ثمینہ سعید کی حکومتی سرپرستی میں مقابلہ موسیقی کی مذمت

 

لاہور (نمائندہ جسارت) حکومت پنجاب کی طرف سے نوجوانوں کے لیے مقابلہ موسیقی کے انعقاد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ کلمۃ اللہ پر حاصل کیے گئے وطن عزیز میں قرآن و سنت کے احکامات کے نفاذ کے بجائے اس کے حکمران دین بیزار سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ فلسطینی مسلمان صہیونیوں سے برسر پیکار ہیں اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں حکومت پنجاب نے موسیقی کے مقابلے کرانے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ترجیحات درست کریں کیونکہ اس وقت معاشرے میں نوجوان نسل کو موسیقی کے بجائے تعلیمی سہولیات ، آئی ٹی سمیت دیگر مفید ہنر سکھانے اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ثمینہ سعید نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان بے مقصد اور غیر اسلامی سر گرمیوں کے انعقاد کو فی الفور منسوخ کیا جائے ۔