مزید خبریں

روس: خواتین کو پاسپورٹ میں باحجاب تصویر کی اجازت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے شہریت کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی شہریوں کی درخواستوں کا احاطہ کرنے والے ضوابط میں نرمی کردی ہے اور پاسپورٹ کی تصاویر میں سر پر اسکارف اور حجاب کی اجازت دی جائے گی۔نیا قانون 5 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ اسکارف کے ساتھ ایسی تصاویر قبول نہیں کی جائیں گی جو درخواست گزار کی ٹھوڑی کو مکمل یا جزوی طور پر غیر واضح کرتی ہیں۔