مزید خبریں

شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کے کنوینئر مقرر

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر عاطف اکرام شیخ نے برانڈ فائو نڈیشن کے سربراہ شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’یوتھ امپاورمنٹ اینڈریکیگنیشن ‘‘کا کنوینئر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فیڈریشن کے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کی مذکورہ کمیٹی کیلئے بطور کنوینئر تعیناتی ان کے وسیع تجربے اور انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں ان کی شاندارخدمات کے اعتراف میں کی ہے۔شیخ راشد عالم پاکستان میں نوجوانوں کے شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اور اس کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، وہ اس حوالے سے متعلقہ قومی اور بین الاقوامی اداروں کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اس موقع پر فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ شیخ راشد عالم کی ماہرانہ صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہیں اوریہ امید ظاہرکرتے ہیں کہ یوتھ امپاورمنٹ کے شعبے میں ان کا وسیع تجربہ اور انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ میں مہارت نوجوانوں کے شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنے میں ہماری مدد کرے گی، ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ہم حکومت کو قابل عمل تجاویز اور ٹھوس سفارشات پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔