مزید خبریں

صدر زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) صدر مملکت آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفا دیے جانے کے بعد آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔واضح رہے کہ 9 مارچ کو آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے، آصف علی زرداری کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 156 الیکٹورل ووٹ ملے تھے جبکہ انہوں نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ حاصل کیے تھے۔