مزید خبریں

ٹانک میں سیشن جج کے اغوا میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک

ٹانک (مانیٹر نگ ڈ یسک )سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت دہشت گردوں کے سرغنہ عظمت عرف عظمتی کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد سرغنہ کرامت عرف حنظلہ اور دہشت گرد ریحان بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے حالیہ اغوا میں بھی ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔