مزید خبریں

مزدوروں کے نام پر سب سے زیادہ انہی سے استحصال کیا جارہا ہے،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(آ ن لائن)جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنماءحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزدوروں کے نام پر سب سے زیادہ استحصال مزدوروں کا ہورہا ہے۔بدھ کے روز لیبرڈے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو مزودر ڈے منانے والے اشرافیہ ہی مزدوروں کی استحصال کے ذمہ دار ہیں،آج بھی مزدور نان شبینہ کے لئے نحیف و نزار جسموں کے ساتھ پسینہ سے شرابور ہیں ، جبکہ ان کے نام پر ارب پتی طبقہ بچوں کے ساتھ پکنک منانے مصروف ہوتا ہے،اسلام ہی نے مزدور کو ان پسینہ خشک ھونے سے پہلے ان کی اجرت کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں ان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے ذریعے عیاشی کا بندوست کررہے ہوتے ہیں،اگر واقعی حکومت مزدوروں کے ساتھ مخلص ہے تو آج ہی سے ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لے۔