مزید خبریں

پاکستان ریلویز اور سکھر الیکٹرک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلویز اور سکھر الیکٹرک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔ ریلوے حکام نے ریلوے سر زمین پر واقع گرڈ اسٹیشن کو سیل کرکے اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں سیپکو کیجانب سے واجب الادا 37 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کو بنیاد بناتے ہوئے روہڑی ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کر دی گئی تھی، جوابی کارروائی میں ریلوے نے سیپکو کا گرڈ اسٹیشن سیل کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس کا جواز سیپکو کو صرف احساس دلانا بتایا گیاہے۔