مزید خبریں

عوامی ملین مارچ کی بھرپور تیاری مکمل ہے،ڈاکٹراے جی انصاری

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ انجینئرڈ الیکشن کے خلاف، سول بالادستی، قبلہ اول اور ختم نبوت کی ترجمانی کے لیے 2 مئی کو مزار قائد کراچی میں عوامی اسمبلی ملین مارچ میں شرکت کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے جیکب آباد ضلع سے دو سو گاڑیوں کا بڑا قافلہ یکم مئی کو ضلع کے مختلف شہروں اور گاؤں سے کراچی کے لئے روانہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد حیدر کرار جیکب آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملین مارچ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت ملک کے نامور علما، ادیب اور دانشور شرکت کررہے ہیں، جس میں آئینی اور جمہوری راستے سے دھاندلی کو بے نقاب کریںگے اور بتائیں گے کہ ملک میں جمہوری نظام کو کون تباہ کررہا ہے۔