مزید خبریں

سجاول : پی ٹی آئی رہنمائوں کی پریس کلب کے نئے عہدیداران کو مبارکباد

سجاول (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی رہنمائوں کی پریس کلب کے سال نو 2024 کے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد اور سندھی روایتی اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔ اس سلسلے میں تقریب پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ سید ممتاز علی شاہ اور تحصیل کے صدر و دیگر رہنما نے پریس کلب پہنچ کر نئے منتخب صدر حنیف ملاح، سینئر نائب صدر حفیظ الرحمن میمن رحمانی، جنرل سیکرٹری ندیم شہزاد کھٹی، جوائنٹ سیکرٹری غلام مصطفی سومرو، شفیق ٹیپو کو مبارکباد دیتے ہوئے سندھ کی روایتی اجرک کے تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے کلب کے چپڑاسی رمضان شیخ کی حوصلہ افزائی کے طور پر انہیں بھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔