مزید خبریں

نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار جاری

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے نئے چیف کوریٹر کے لیے تقرری کا فیصلہ کر لیا۔پی سی بی کی جانب سے نئے چیف کیوریٹر کے لیے اشتہار دے دیا گیا جس کے مطابق خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 16مئی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔نئے چیف کیوریٹر کی ذمہ داری میں پلاننگ، آپریشنل مینجمنٹ، پچز اور گرائونڈز سے متعلقہ تمام کام شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جدید امور سے واقف شخص کو ذمہ داری دینے کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ آغا زاہد کے پاس اس وقت وکٹوں کی تیاری کی ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان میں پچز کے اور گرائونڈ کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔