مزید خبریں

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے اور اس تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے جس پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے فیڈ بیک لے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے 3 وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔