مزید خبریں

رضوان ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اس رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا ، پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 5ویںاورنیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 7 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا اور پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جب کہ پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔