مزید خبریں

مریم نواز پہلے وزیر اعلی پنجاب پنک گیمز کا افتتاح آج کریں گی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پہلے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنک گیمز کا افتتاح کریں گی، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے پنک گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں ، ڈائریکٹرجنرل ا سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء میں پنجاب کی 20یونیورسٹیوں کی 1300خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیںجس کیلئے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں،ایونٹ میں شرکت کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں پنک گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے، پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز آج سے5مئی تک لاہور میں ہورہے ہیں،اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹر اسپو رٹس یاسمین اختر ،ڈائریکٹریوتھ افیئرز راناندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرظہور احمد ،عطاء الرحمن اور طارق خانزادہ بھی موجود تھے۔ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگا رنگ افتتاحی میں صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر، پنجاب کابینہ کے ارکان، سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال، ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال، سابق اولمپئنز،معروف کھلاڑیوں سمیت اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 20یونیورسٹیوں کی 1300خواتین کھلاڑی مارچ پاسٹ بھی کریں گی۔