مزید خبریں

مزدورں کے عالمی دن پر پاکستانی کرکٹرز کے خصوصی پیغامات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مزدورں کے عالمی دن پر پاکستانی کرکٹرز نے خصوصی پیغامات جاری کیے۔ شاہین آفریدی ،شاداب خان ،محمد رضوان اور امام الحق نے مزدورں کے جذبے ، لگن اور محنت کو سراہا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پیغام میں کہاکہ مزدور ہماری معیشت کی تشکیل کا مرکز ہیں۔ آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا دن مناتے ہیں جو سخت محنت اور لگن سے دنیا کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان نے عالمی لیبر ڈے پر مزدورں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے خواب کو حقیقت میں بدلتے ہیں۔