مزید خبریں

ٹی20ورلڈکپ : قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے بازوں میں کانٹے کا مقابلہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے بازوں میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ٹی20ورلڈکپ ایڈیشن میں جنوبی افریقا کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث میگا ایونٹ میں سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ انکی محمد رضوان، عثمان خان اور بیک اپ کے طور پر حسیب اللہ خان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔انجری کے شکار اعظم خان کی شمولیت کا فیصلہ انکی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف 3اور انگلینڈ کے ساتھ 4میچز پر مشتمل ٹی20سیریز کھیلے گی۔