مزید خبریں

الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کانیٹ ورک مضبوط ہے

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدرانجینئرجمیل احمدکرد نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کا نیٹ ورک ،ٹیم اورتنظیم پہلے سے بہت وسیع وبہتر اورمنظم ہوا ہے ان شاء اللہ مخیر حضرات کی امانتوں کودیانت داری سے خرچ ،غم سمیٹنے اورخوشیاں عام کرنے میں ہم پہلے سے زیادہ فعال ومنظم رہیں گے تمام اضلاع میں ہمارانیٹ ورک ہر مصیبت آفت وپریشانی میں متحرک وفعال رہتاہے یہ سب اللہ کی رضاوخوشنودی ،پریشان حال عوام کی مددکرنے کیلیے کررہے ہیں۔سیلاب بارش زلزلہ ودیگر آفتوں میں سب سے پہلے الخدمت کی ٹیم پہنچ کر کام شروع کردیتے ہیں الخدمت کے رضاکاروں وٹیم پر ہمارافخر ہے۔مخیر حضرات ورضار اورذمہ داران ہمارااثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ یتیموں کی کفالت ، بیوائوں ومساکین کی خدمت ، بے روزگاروں ،کم آمدنی والے افراد ،طلبا وقیدیوں ،آفت زدہ لوگوں کی رہنمائی ومددہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔مخیر حضرات اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں دکھی انسانیت کی دیانت سے خدمات ہمارا پہچان اورامانتوں کی امین ہمارے رضاکار ہیں ۔مخیر حضرات ورضاکاروں کے بغیر ہمارا کام ممکن نہیں ۔ بلوچستان کے مساکین ،غربا یتیموں ،بیوائوں ،کم آمدنی والے بے روزگاروں وپریشان حال متاثرین کی مددکیلیے مخیر حضرات سے تعاون کی درخواست ہے۔