مزید خبریں

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء میں عمدہ مالی کارکردگی

کراچی ( کامرس رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ (SCBPL) نے 2024ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں قبل از ٹیکس منافع، 53 فیصد اضافے کے ساتھ،ریکارڈ 24.7 ارب روپے تک پہنچ گیا۔مجموعی آمدنی میں 44 فیصد جبکہ کلائنٹ ریونیومیں سال بہ سال کی بنیاد پر 36 فیصد اضافہ ہوا جس میں تمام شعبوں سے مثبت تعاون شامل ہے۔ اگرچہ افراط زر کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں،اسی مدت کی مقابلے میں، 22 فیصد اضافہ ہوا، اِس کے باوجود بینک اب بھی 17 فیصدکی کم ترین لاگت سے آمدنی کے تناسب کے ساتھ صنعت میں سرِفہرست ہے۔مزید برآں، خطرات کے دانشمندانہ بندوبست کے نتیجے میں کم نقصانات اور ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی کی وجہ سے گزشتہ سال اسی مدت میں 0.2 ارب روپے کے نیٹ چارج کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں 0.5 ارب روپے کی نیٹ ریلیز ہوئی ہے۔ واجبات کے لحاظ سے بینک کے کل ڈپازٹس، 45 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ، 765 ارب روپے رہے جبکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک کرنٹ اکاؤنٹس میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ، 33 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ کل ڈپازٹ بیس کا 52 فیصد بنتا ہے۔