مزید خبریں

امریکا : فائرنگ سے 4پولیس افسر ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شارلٹ میکلن برگ میں پولیس پارٹی اسلحہ رکھنے کے مجرم کو گرفتار کرنے پہنچی تو گھر سے فائرنگ کی گئی۔یہ فائرنگ اتنی اچانک کی گئی کہ پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا لیکن اْس کے گھر سے فائرنگ جاری رہی۔پولیس نے گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون اور ایک بچے کو گرفتار کرلیا۔ خاتون کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔