مزید خبریں

ہسپانوی وزیراعظم نے استعفا دینے سے انکار کردیا

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ہسپانوی وزیراعظم نے اہلیہ کے خلاف کرپشن اسکینڈل کے بعد استعفے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے 5روز کا وقت طلب تھا۔ 2018 ء سے برسر اقتدار 52 سالہ پیڈرو سانچیز نے گزشتہ ہفتے اہلیہ کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ واضح رہے کہ عدالت نے بیگونا گومز کے خلاف اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور کرپشن الزامات پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔