مزید خبریں

جاز کا 15 ارب روپے کے سکوک کے اجرا کا اعلان

کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے اپنے 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان کیا ہے جو پاکستان میں کسی ٹیلی کام آپریٹر کی طرف سے پہلے اور سب سے بڑے بلا ضمانت قلیل مدتی سکوک ہیں۔ اس اقدام سے جاز کیلئے اپنے فورجی ڈیجیٹل ایجنڈا کو آگے بڑھانے کیلئے نئی فنڈنگ کی راہ ہموار ہوگی۔پاکستان میں 30سالہ کاروباری تاریخ اور 10.6 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے ساتھ جاز پاکستان کا سب سے بڑے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ جاز 45 فیصد مارکیٹ شیئرز اور 71.5ملین سبسکرائبرز کے ساتھ سیلولر مارکیٹ میں سرفہرست کمپنی ہے۔ سکوک کی کامیاب تکمیل کے ساتھ جاز انتظامیہ نے اپنے قابل قدر سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا رجحان بڑھانے، صارفین اور معاشرے کی فلاح کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔ سکوک کا اجرا پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں شرعی اصولوں پر مبنی مالیاتی انسٹرومنٹ کے بہتر استعمال میں کردار ادا کرے گا۔