مزید خبریں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی ( بزنس رپورٹر ) انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.40روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.68 روپے سے گھٹ کر 279.63روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں42پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر297.35روپے سے گھٹ کر296.93روپے ہو گئی اسی طرح 11پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر347.81روپے سے کم ہو کر347.70روپے پر آ گئی۔