مزید خبریں

سمیع خان نے کبھی غلط پیٹرولیم ڈیلرز کا ساتھ نہیں دیا،ملک خدا بخش

کراچی(کامرس رپورٹر)پیٹرولیم ڈیلرز نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان کو پیٹرولیم انڈسٹری کا مہاتیرمحمدقرار دے دیا۔ پیر کو مقامی ہوٹل میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین کی حیثیت سے عبدالسمیع خان کے 50سال سے زائد مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آئل کمپنی ٹوٹل پارکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) عبدالسمیع خان کی قیادت میں جتنی متحد رہے گی پیٹرولیم انڈسٹری کو اتنا ہی زیادہ فائدہ پہنچے گا،ہماری پیٹرولیم ڈیلرز کے بہتر مفاد میں عبدالسمیع خان سے تمام ہی ایشوز پر مثبت بات چیت رہتی ہے اور ہماری بھی ہرممکن کوشش رہی ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مسائل ترجیحی بنایدوں پر حل ہوں۔اس موقع پر چیئرمین پی پی ڈی اے عبدالسمیع خان،سینئروائس چیئرمین ملک خدا بخش، خالدتواب،حنیف گوہر،پی ایس او کے جنرل مینجر راجہ عمران، شیل پاکستان کے نمائندے حسنین، طارق حسن، انورکمال، ڈاکٹرشائستہ، عبد الحسیب خان،عمرشفقت اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔