مزید خبریں

ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی او کے بی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا اینتھونیز کو 25رنز سے شکست مستنگ کلیمنگ نے فائنل میں اپنے مخالف ٹیم کو 8 اوورز میں 117رنز کا ہدف دیا تاہم اینتھونیز کی ٹیم صرف 92 رنز ہی بناسکی ٹرینٹی کیڈرل چرچ گرائونڈ صدر میں ہونے والے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایچ ٹی سی اے ، ایچ ٹی سی بی ، سیم واریئرز ، ٹرینٹی الیون، بال بلاسٹرز اور یلو ایگل سمیت 12 ٹیموں نے حصہ لیا ایونٹ کو کومل گبسن ، شیرون جان، الیکس ولیم اور رونالڈ اینتھونی نے اہتمام کیا ۔ مہمان خصوصی کراچی اور بلوچستان کے ڈیوس بشب فریڈرک جان تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں سالانہ بنیاد پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے علاوہ ازیں ٹورنامنٹ میں کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔بعد ازاں زبردست آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔