مزید خبریں

کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا، جلال الدین مہر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گذشتہ روز سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان جلال الدین مہر نے ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس آفس کا دورہ کیا ڈائریکٹر اسپورٹس اصغر علی گھانگرو، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شیر میرانی، پرائیویٹ سیکریٹری شہاب الدین اور آفس سپرنٹنڈنٹ ارم احسان نے آفس کے باہر ان کا استقبال کیا۔ جلال الدین مہر نے فرداً فرداً تمام ملازمین سے ملاقات کی اور خصوصی طور پر کنٹریکٹ ملازمین سے ان کے مسائل دریافت کئے چند لوگوں نے ترقی کے حوالے سے اپنی مشکلات بیان کیںجبکہ سب کا مشترکہ مسئلہ ریگولر ملازمت اور کم سے کم اجرت کا تھا،ملازمین نے بتایا کہ جولائی سے کم از کم اجرت میں اضافہ کیا گیا تھا تمام سیکریٹریٹ میں ہر محکمے نے اپنے ملازمین کی کم از کم اجرت 32 ہزار کردی ہے صرف محکمہ کھیل نے10 ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا ہے سیکریٹری اسپورٹس نے ملازمین کے مسائل کو دلجمی اور سنجیدگی سے سنا اور وعدہ کیا کہ وہ ان تمام معاملات کو دیکھیں گے انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ بہت جلد چیف سیکریٹری سے اجازت حاصل کرکے ان تمام ملازمین کو جو خالی اسامیوں پر کنٹریکٹ پر ملازم ہیں انہیں مستقل کر دیا جائے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اصغر علی گھانگھرو، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شیر میرانی نے سیکریٹری اسپورٹس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے سفارش کی کہ یہ بچے 10,15 سال سے کنٹریکٹ پر ہیں اگر انہیں ریگولر کر دیا جائے تو یہ قابل ستائش فیصلہ ہوگا۔