مزید خبریں

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کل سے 5مئی تک ہونیوالی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کا ٹور او ررونمائی کی تقریب دوسرے روز یونیورسٹی آ ف سینٹرل پنجاب اورکنیئرڈ کالج لاہور میں منعقدہوئی، کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسرڈاکٹررخسانہ ڈیوڈ، ڈائریکٹر اسپورٹس عمارہ رباب، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے ڈائریکٹر اسپورٹس یاسمین اختر، کوآرڈینٹر برائے وزیر کھیل ملک انوش عظمت کھوکھر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس شاہ، چیف اسپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی اور سینکڑوں خواتین کھلاڑیوں نے تقریبات میںشرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل کنیئرڈ کالج پروفیسر ڈاکٹررخسانہ ڈیوڈ نے کہا کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024 سے خواتین میں اسپورٹس کا رجحان پیدا ہو گا،خواتین اسپورٹس کی ترقی کے لئے ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے پنک گیمزسے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ڈائریکٹر اسپورٹس یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ارشد ستار نے کہاکہ پنک گیمز کے انعقاد پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب خاص طور پر صوبائی وزیرکھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر، سیکریٹری اسپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو مبارک بادپیش کر تا ہوں ،پنک گیمز سے خواتین کا ٹیلنٹ نمایا ں ہوگا۔