مزید خبریں

نائلہ کیانی دنیا کی 5ویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی آئندہ ماہ نیپال میں دنیا کی5ویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار ہیں مکالو کی اونچائی 8485میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19کلو میٹر فاصلے پر ہے۔نائلہ کیانی 3مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5مئی کو بلندی پر پہنچیں گی سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی اور وہ 8ہزار میٹر سے بلند 10چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں نائلہ نے 2021میں گیشر برم2 کو سر کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔