مزید خبریں

جنوبی افریقا کا ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقا نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اینرک نورٹجے 2023 ء سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اگر پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو دیکھا جائے تو اس میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر اور تریسٹن اسٹبز جیسے مایہ ناز بلے باز شامل ہیں۔