مزید خبریں

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں آئندہ سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی۔ ملک کے اسٹیڈیمز میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ پاکستان کے 4 روزہ دورے کا آغاز کراچی سے کرینگے کراچی میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد وہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی وینیوز کا جائزہ لیں گے وہ اپنے دورے میں پاکستانی پچز کیوریٹرز سے بھی ملاقات کرینگے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے وکٹ کی تیاری پر ان کی رہنمائی کرینگے چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے یہ 2ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے دوسرا دورہ ہے۔ گزشتہ ماہ ہونیوالے دورے میں وینیوز کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تھا واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے۔