مزید خبریں

خیبرپختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب‘بحرکرم صدر‘نورزادہ جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور (اسپورٹس ڈیسک) خیبر پختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے عہدیداروں‘پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے عاصم رشید‘ڈپٹی سیکرٹری کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے امجد خان‘کے پی آرچری ایسوسی ایشن کی سیکرٹری سارہ نثار نے بطور مبصر شرکت کی اجلاس میں گزشتہ حسابات اور دیگر امور کی منظوری دی گئی ہے اور متفقہ طور پر4سال کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ا سپورٹس بحرکرم کو صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرلیا گیا دیگر عہدیداروں میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر فاروق حسین سینئر نائب صدر‘بشیر احمد‘محمد عارف‘ ارشد حسین‘عبدالرشید انور اور محمد عمران خان نائب صدور‘ نور زادہ جنرل سیکرٹری‘ صفدر خان جوائنٹ سیکرٹری‘ محمد ہارون پریس سیکرٹری‘ سجاد احمد خزانچی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں احمد زمان‘ انور خان‘ عدالت خان‘ بہار حسین‘ محمد زاہد اللہ‘ ناصر خان‘ خالد محمود‘ افشین اور سعدیہ گل شامل ہیں‘نو منتخب صدر بحرکرم اور جنرل سیکرٹری نور زادہ نے تمام حاضرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہینڈ بال کے فروغ و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘کلب‘ ڈسٹرکٹ‘صوبائی اور قومی سطح کی سطح کے مقابلے منعقد کرائیں گے اور کوشش ہو گی کہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام دنیا میں روشن کریں۔