مزید خبریں

کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی ‘شعیب شاہین

جیکب آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شعیب شاہین نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی بانی پی ٹی آئی نظریاتی لیڈر ہے وہ ڈیلر نہیں جو کسی سے ڈیل کریں، ڈیلر تو وہ لوگ ہیں جو اقتدار کی خاطر ڈیل کرکے لندن اور دبئی
بھاگ جاتے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو حق حکمرانی دی ہے جو واپس لیکر رہیں گے، اقتدار میں بیٹھے لوگ قابض ہیں عوام کی طاقت سے قابض حکمرانوں کو باہر نکال پھینکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈٹ چورا کرکے یہ لوگ مسلط ہوئے ہیں یہ جمہوریت کا ڈرامہ رچا کر اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں سب سے زیادہ بیڈ گورننس سندھ میں ہے یہاں سے عوام کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا جاتا ہے جس سے عوام کے وسائل عوام پر خرچ نہیں ہوتے، آج ہمارا کسان اور نوجوان پریشان ہے، جب تک ملک میں نظام انصاف نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔