مزید خبریں

علیگڑھ ٹیکنالوجی کے تحت امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی (کامرس رپورٹر): علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(AIT) کی جانب سے گزشتہ ماہ ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اے آئی ٹی میں ہر سال کی طرح اِس سال بھی PTM ترتیب دی گئی جس میں 300 سے زائد والدین نے شرکت کی۔ اس نشست میں والدین کو طلبہ و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں اور کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ CCTE چائنا پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو تھانگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے گئے جس میں CIT کے طلبہ نے پہلی، دوسری اور تیسری، جبکہ مکینکل کے طلبہ نے دوسری، اور الیکٹرانکس کے طلبہ نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پرنسپل، وائس پرنسپل، الیکٹرانکس، مکینکل اور سی آئی ٹی کے سربراہان بھی موجود تھے۔علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی وہ واحد پولی ٹیکنیک ادارہ ہے جو ہر سال والدین کو طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے اسی طرح PTM ترتیب دیتا ہے۔