مزید خبریں

پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔عثمان چند نے دوحا میں اسکیٹ شوٹنگ کوالیفائرز میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ کوالیفائرز کے 2 ٹاپ پلیئرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا۔عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ہدف ضائع کردیے۔2 ہدف ضائع ہونے کی وجہ سے عثمان دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، عثمان نے 40 میں سے 34 ہدف لیے جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے کے بعد عثمان تمغے کیلئے آخری 20 شاٹس سے باہر ہوگئے۔