مزید خبریں

قلات کے زخمی مقامی کرکٹرز کو طبی امداد کیلییکوئٹہ منتقل کردیا گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قلات کے زخمی مقامی کرکٹرز کو طبی امدادکی فراہمی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز قلات میں کرکٹ گراؤنڈ کی دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے کرکٹرز کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ٹراما سینٹرمیں منتقل زخمی کھلاڑیوں میں سیایک کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جب کہ 3زیرعلاج ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔