مزید خبریں

نارو وال اسپورٹس سٹی منصوبہ سیف گیمز سے قبل تیار ہوجائیگا،احسن اقبال

نارووال(اسپورٹس ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ سال سائوتھ ایشن گیمز سے پہلے نارووال اسپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کروانا میرا عزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال اسپورٹس سٹی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا نارووال ا سپورٹس سٹی کی پاکستان اسپورٹس بورڈ سے یونیورسٹی آف نارووال کو ہینڈنگ اوور کے بعد نارووال ا سپورٹس سٹی کے انتظامی اور مالی معاملات کو چلانے کے حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،یہ کمیٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ا سپورٹس سٹی میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرے اور ان پراجیکٹس کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے تاکہ نارووال اسپورٹس سٹی کو تمام تر کھیلوں کیلئے جلد از جلد کھولا جاسکے اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال ا سپورٹس سٹی میں موجود اسکواش و بیڈمنٹن ہالز،باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال اور ہاکی گرائونڈز اور ا سپورٹس سٹی کے ہاسٹلز کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کو ہدایات دی گئیں ہیں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ سال سائوتھ ایشن گیمز کے انعقاد سے پہلے نارووال ا سپورٹس سٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا،کرکٹ گرائونڈ کو از سر نو تیار کریں تاکہ ہم آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے میچز اس گرائونڈ میں کروا سکیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے کہا کہ میں ہر ہفتے نارووال ا سپورٹس سٹی کا دورہ کروں گا اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کی کارکردگی کو میں بذات خود مانیٹر کرونگا بعد ازاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال اسپورٹس سٹی کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ویژن ہے کہ ہم کھیلوں کو فروغ دیں، آئندہ سال پاکستان سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کریگا اور اس سے پہلے ہم قومی سطح پر نیشنل گیمز کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع مل سکے نارووال اسپورٹس سٹی جو پچھلی حکومت کی غیرذمہ دارانہ پالیسیز کی بھینٹ چڑھا ،اب ہم چاہتے ہیں کہ اس اسٹیڈیم کو سائوتھ ایشن گیمز سے پہلے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کریں نارووال اسپورٹس سٹی میں تمام کھیلوں کے کوچز موجود رہیں گے تاکہ ہمارے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم ہو سکے اور وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرسکیںاجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،فیڈرل سیکرٹری فار بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی،ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ و ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد،ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا،فوکل پرسن نارووال ا سپورٹس سٹی فاروق اعظم،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نمائندگان کی شرکت کی۔