مزید خبریں

بینک اسلامی کا 6.3بلین روپے کے قبل ازٹیکس منافع کا اعلان

کراچی (کامرس رپورٹر)بینک اسلامی نے ترقی کی اپنی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 2024کی پہلی سہ ماہی کے لئے قبل ازٹیکس منافع میں 99 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ بینک کا قبل ازٹیکس منافع 6.3 بلین تک پہنچ گیا جبکہ بعدازٹیکس منافع 79.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.2 بلین روپے ہوگیا۔ مارکیٹ کے مشکل حالات کے باوجود بینک اعلیٰ مالیاتی کارکردگی کیلئے پرعزم ہے۔ بینک نے لاگت کنٹرول کرنے میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا ثبوت مدت کے دوران لاگت اور آمدن کے درمیان تناسب 43.1 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ تناسب 47.9 فیصد تھا۔بینک اسلامی نے معیشت کے حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال سے ابھرتے ہوئے اپنی انویسٹمنٹ پورٹ فولیو میں توسیع کے ساتھ ساتھ فنانسنگ پورٹ فولیو میں بھی اضافہ کیا۔ نتیجتاً سرمایہ کاری پورٹ فولیو 332.2 بلین جبکہ فنانسنگ پورٹ فولیو253.6 بلین روپے تک پہنچ گیا۔