مزید خبریں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے احاطہ عدالت میں بار کی تمام کینٹینز پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر ضیاء الدین شیخ ، جنرل سیکریٹری شاکر نواز شر ودیگر عہدیداران کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹس میں بار کی تمام کینٹیز میں پیپسی، کوک، نیسلے، لپٹن سمیت تمام اسرائیلی ویہودی مصنوعات رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔