مزید خبریں

مرکزی چیئرمین اداراہ برائے انسانی حقوق کا رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اداراہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام ایڈ منسٹریٹرز ظفر دھاریجو کی جانب سے ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کو مدعو کیا گیا جس پر چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے وفد کے ہمراہ سول اسپتال کا دورہ کیا اور انہیں اسپتال کے انتظام سے تعارف کرایا گیا۔ ایڈ منسٹریٹر ظفر دھاریجو نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 1400 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور 3 ایمبولینس ہمہ وقت مریضوں کی سہولیات کے لیے موجود ہیں۔ ڈاکٹر عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے ہمیشہ سول اسپتال میں اپنا کرادار ادا کیا اور اپنی تمام کاوشیں اسپتال کے لیے کی ہیں، ان کی ہمیں سپورٹ ہے۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر نائب صدر رئیس شمن علی چانڈیو، صوبائی ایجوکیشن ونگ کوآرڈینیٹر ارشاد علی راجپوت، میڈیکل ونگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر عبدالخالق، میڈیکل ونگ کے فضل محمود، مینارٹی ونگ کی صدر کوشلیہ معراج، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شریف، محمد زمان سانگی، ٹنڈوجام کے نائب صدر امان اللہ ویسر، ٹنڈوجام پریس کلب کے صدر اعجاز میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔