مزید خبریں

سرٹیفکیٹ حاصل کرنا تاریخی کامیابی ہے‘ لیاقت ساہیCBAـ

مزدور رہنما لیاقت علی ساہی سیکرٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز یونین اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، ایس بی پی۔ بینکنگ سروسز کارپوریشن نے سی بی اے سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے بعد یونین آفس میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک ورکرز یونین کا پانچویں مرتبہ انڈسٹری وائز ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرنا بنیادی طور پر ہماری مسلسل جدوجہد ہے جو ورکرز کو ان کے آئینی حقوق کو ملک کے دستور کی روشنی میں یقینی بنانا چاہتی ہے جس طرح 2018 میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی قیادت نے کنٹریکٹ ورکرز کو ووٹ کا حق قانونی جدوجہد کرکے لے کر دیا لیکن کنٹریکٹ ورکرز نے دو ریفرنڈم میں منفی پراپگنڈا کا شکار ہو کر پردے کے پیچھے ووٹ کی پرچی سے انصاف نہیں کیا جس کی وجہ سے کنٹریکٹ ورکرز کی ملازمت کو تحفظ فراہم ہونے کے بجائے مزید مسائل میں اضافہ ہوگیا اس کی وجہ سے ادارے میں ٹریڈ یونین کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ الحمد اللہ ریفرنڈم 2024ء میں کنٹریکٹ ورکرز نے بڑے منظم طریقے سے اپنے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ووٹ کی پرچی سے ڈیمو کریٹک ورکرز یونین کی جدوجہد کو کامیاب کرایا ہے۔ ہمیں سی بی اے سرٹیفکیٹ موصول ہو گیا ہے جس پر ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم نے باقاعدہ انتظامیہ کو تحریری طور پر سی بی اے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرادیا ہے۔ انتظامیہ نے اس کی روشنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ہم کوئی وقت ضائع کیے بغیر جلد سی او ڈی پیش انتظامیہ کو کردیں گے اور ورکرز کے مسائل کو ان شاء اللہ میرٹ پر حل کرائیں گے۔ لہٰذا تمام سینٹروں کی قیادت ورکرز سے مشاورت کرکے اپنی مشاورت بھیج دیں۔