مزید خبریں

رانا مجاہد اور طارق میسوری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

کراچی( اسپورٹس رپورٹر )توہین عدالت کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا نوٹس‘عدالت عالیہ نے احکامات کی توہین پر رانا مجاہد، طارق میسوری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے‘طارق میسوری اور رانا مجاہد توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، درخواست گزار اولمپین نعیم اخترکا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات کی توہین پر رانا مجاہد، طارق میسوری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے ‘ طارق میسوری اور رانا مجاہد توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔درخوست گزار نے موقف اختیار کیا کہ معزز عدالت نے 21 مارچ کے اجلاس کو نوٹیفائی کرنے اور اس پر عملدرآمد سے رکا ہوا ہے، رانا مجاہد اور طارق میسوری نے مجھ سمیت دیگر کانگریس ممبران کو غیرقانونی شوکاز نوٹس دیے، طارق میسوری نے خود کو صدر ظاہر کرتے ہوئے غیرقانونی شوکاز نوٹس بھجوایا۔ اولمپئین نعیم اختر کے موقف پر عدالت عالیہ نے رانا مجاہد،طارق میسوری توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیے۔