مزید خبریں

ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس کا اختتام

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے صدرعارف محمود خان اور سیکرٹری جنرل نظام الحق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن نے صدر ناصرہ کفیل اور جنرل سیکرٹری محمد اکرم کی قیادت میں ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس منعقد کیا۔ جس کے مہمان خصوصی پاکستان فلائنگ ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری ارشد جٹ تھے۔الفتح اسپورٹس کمپلیکس فصیل آبادمیں ہونے والے ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس میں ڈائریکٹر سپورٹس فیصل آباد ڈویڑن سمیت شہزاد گجر ،شجر گیلانی، علی اسلم، سمینہ کوثر، رانا تنویر ،اصغر علی نے شرکت کی ،ان کے علاوہ لاہور، فیصل آباد،شیخوپورہ، جھنگ ، گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شور کوٹ اور سانگلہ اہل سے پچاس سے زائدکوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی۔پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر ارسلان علی طارق اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری عبداللہ مغل نے کورس کے شرکاء کو ٹارگٹ بال کے کھیل میں آنے والی جدت اور قوانین سے روشناس کرایا۔کورس میں شریک افراد کا تحریری امتحان بھی لیا گیا۔ کورس کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان فلائنگ ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری ارشد جٹ نے کورس پاس کرنے والے افراد میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے۔آخر میںپنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کی صدر ناصرہ کفیل اور جنرل سیکرٹری محمد اکرم نے مہمان خصوصی چوہدری ارشد جٹ سمیت ٹارگٹ بال کوچنگ اینڈریفری جج کورس کے شرکاء￿ کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں تمام افراد کیلئے کھانے کااہتمام کیا گیا۔