مزید خبریں

علامہ اقبال کے 86 ویں برسی پرمعروف شخصیت ارشد تبسم خراج عقیدت

سعودی عرب میں معروف سماجی دینی اور ادبی شخصیت ارشد تبسم نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 86 ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو اقبال کی شاعری و فلسفہ خودی سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ ہماری نوجوان نسل میں جذبہ ایمانی اور جذبہ خودی پیدا کیا جاسکے اور نئی نسل کو یہ بات باور کروائی جا سکے کہ آج بھی مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی فکر اور تصور خودی پر عمل کرکے ہم غیر ملکی معاشی غلامی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور پاکستان کے موجودہ معاشی اور اقتصادی مسائل و چیلنجز سے نپٹ سکتے ہیں ارشد تبسم نے مزید کہا کہ ہم اپنی نئی نسل کی تربیت اقبال کے افکار کی روشنی میں کریں اور انہیں اقبال کی شاعری سے نہ صرف روشناس کروائیں بلکہ ان کو اقبال کے درس ” خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر ” کی طرف راغب کریں اور ان میں یہ احساس پیدا کریں کہ اگر آج کے پاکستان کو اقبال کا پاکستان بنانا ہے تو اس کے لیے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خود کو بدلنا ہوگا ارشد تبسم نے کہا کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری کی بدولت ہی مسلمانان ہند میں آزادی کا جذبہ پیدا ہوا اور اقبال کی شاعری کی بدولت ہی ہم دنیا میں ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں اقبال ہی نے ہمیں قومی تشخص کی پہچان کروائی اقبال امید کے پیامبر تھے نہ خود مایوس ہوئے نا قوم کو مایوس ہونے دیا بلکہ عوام کو امید کی کرن دکھائی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں بحیثیت قوم ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں