مزید خبریں

رابطہ عالم اسلامی کانفرنس: سردارعتیق اور مولانا فضل الرحمن کی ریاض آمد

رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچ گئے جہاں وہ ایک روزہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن اورسردار عتیق خان جماعتی کارکنان اور پاکستان کشمیر کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ الریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سربراہ جمعیت علماء اسلام بھی مختصر قیام کے بعد روانہ ہو جائیں گے دونوں قائدین نے استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ نے سعودی عرب کے قانون کو کا احترام کرتے ہوئے ہمارا والہانہ استقبال کیا اس پر ہم اپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خوشی ہوئی کہ آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے قانون کا احترام کرتے ہیں اسی طرح پاکستان کمیونٹی کو اپنے ملک کی عزت اور وقار کا خیال رکھتے ہوئے یہاں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہماری عوام جو یہاں پر روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہیں انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ سردارعتیق احمد خان کا ریاض ایئرپورٹ پہنچنے پرافتخارعباسی وکارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ سردارعتیق دودن بعد مدینہ منورہ روانہ ہوجائیں گے اور پھر جدہ میں مختصر قیام کریں گے کشمیرکمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے یہ رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں مختلف ممالک کے مذہبی نمائندے شرکت کرتے ہیں۔ پوری دنیا سے تقریبا 127 نمائندگان اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مستقل طور پر س کے بنیادی ارکان 60 کے لگ بھگ ہیں اس کے علاوہ اعزازی طور پر دیگر کو بھی دعوت دی جاتی ہے۔ دیگر ممالک امریکہ یورپ برطانیہ وہاں سے جو مسلم نمائندے ہیں وہ بھی خاص طور پر مدعو کیے جاتے ہیں۔ کانفرنس کا ایجنڈا پہلے سے شائع نہیں کیا گیا۔ موقع کی مناسبت سے امید ہے کہ مسلم امہ کے نمائندے امت محمدیہ کے اتحاد اور دیگر درپیش چیلنجز کے حوالہ سے بھی بات ہو گئی۔