مزید خبریں

دمام: رانا قیصرکی جانب پاکستان کمیونٹی کےاعزازمیں دعوت افطارکا اہتمام

باکمال اورھردل عزیز شخصیت فوڈ سٹار ریسٹورنٹ کے روح رواں رانا قیصرنے ایک یادگار دعوت افطار کا اہتمام پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عمیراحمد مصطفی نے حاصل کی جبکہ نعمت رسول مقبول خالد صدیقی نے پیش کی۔

سٹیج کے منتظم ممتازلکھاری، ادیب اورکاروباری شخصیت منشاء طاہرتھے۔ دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل کے صدرحفیظ اللہ جلال، نائب صدرغلام مصطفی خاں اوردستک ڈیجیٹل نیوزکے سی۔ ای۔ او ندیم احمد، ٹیم دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل، معروف بزنس مین زاہد منشا، میڈیا ایڈوائزرمرزا ریاض بیگ، پاکستان جرنلسٹس فورم گلف کے صدراشتیاق احمد عباسی اورروزجموں وکشمیر کے بیوروچیف سردارمصطفیٰ اورمہمان خصوصی معروف سیاسی اورسماجی شخصیت رانا اشرف اور انکے رفقاء جن میں ملک شاکررفیق، شاہ زیب گھمن، وسیم چیمہ رانا عمران، وقاص سدھو کرامت ورک ٹیم دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل عظمت اللہ، غلام مرتضی، تنویراحمد ڈھلوں، محمد امین آزاد، سعید ضیا، زوہیب طاہر، تیمورخاں اقبال حسین، عبدالرحمان عمرادریس اورنے خصوصی شرکت کی اور رانا قیصرکا پر تکلف افطار ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا۔ خوشی اس بات کی ہوئی کہ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام احباب کثیر تعداد میں تشریف لائے۔

سوشل میڈیا کے نمائندوں نے بھی خصوصی شرکت کی جن میں معروف گلوکار خالد صدیقی، ٹک ٹاکرز مظہر چیمہ اور حیدر مہر نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ بےتکلف اورغیر رسمی تقریب منعقد ہوئی۔ مزمل عارض نے کی ہلکی پھلکی بات چیت اور گفتگو سے محفل کشت زعفران ہوئی۔ اس دعوت افطار کی خوبی فوڈ سٹار ریسٹورنٹ کے لذیذ کھانے تھے دیس میں پردیس کے مزے کے ساتھ جو مہمانوں کے لیے خاص طور پر تیار کروائے گے تھے۔

حاضرین کے ہشاش بشاش چہرے اور کھکھلاتی گفتگو سے محفل رنگین رہی۔ اگرچہ روزہ دار اس محفل میں تشریف لائے مگر تر و تازہ تھے حالانکہ روزہ دار سے افطار کے وقت کوئی اپنے رسک پر ہی بات چیت کر سکتا ہے۔ جیسا کہ ضمیر جعفری فرماتے ہیں:

مجھ سے مت کر یار کچھ گفتار میں روزے سے ہوں
ہو نہ جائے تجھ سے بھی تکرارمیں روزے سے ہوں
مگر یہاں تو صورت حال اس کے برعکس تھی۔ دراصل یہ میزبان رانا قیصر اور انکی ٹیم کا،خلوص تھا، ایک یادگار شام زندگی۔ کا حصہ بنی ۔ کمیونٹی نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔