مزید خبریں

بارش کے باعث پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کپ متاثر

راولپنڈی ( اسپورٹس ڈیسک ) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں اتوار کو دونوں ڈے میچز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہیں کھیلے جاسکے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن اور کے آر ایل کا میچ گزشتہ رات کی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کا میچ بھی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا۔ تیسرے میچ میں غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں ۔جب کہ کل شیڈول کے مطابق ایس این جی پی ایل کا مقابلہ کے آر ایل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںہوگا۔دوسرا مقابلہ غنی گلاس اور ہائر ایجوکیشن کے درمیان ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ہوگا۔تیسرامیچ اسٹیٹ بینک اور واپڈا کے درمیان شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔