مزید خبریں

کارکنان میں خود پسندی اور خود نمائی نہیں ہونی چاہیے،ندیمہ تسنیم

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شرقی کی ناظمہ ندیمہ تسنیم نے کہا ہے کہ تحریک اسلامی کے کارکنان میں خود پسندی اور خود نمائی نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیں اپنی “میں” کو اپنے دلوں سے کھرچ کر نکال دینا چاہیے وہ جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین شعبہ نشرو اشاعت ضلع شرقی کے تحت ارقم اسلامک سنٹر میں ضلعی سطح پر عید ملن سے خطاب کررہی تھیں۔نگران نشرو اشاعت ضلع شرقی محترمہ صائمہ عاصم نے کہا کہ خیر و شر کے معرکے سے گزر کر ہی امت اپنے وجود کا مقصد حاصل کر سکتی ہے۔ انسانی تاریخ میں اہلِ یہود کی فطرت و پہچان ہمیشہ ایک سازشی گروہ کے طور پر رہی ہے۔ دور نبویؐ سے لیکر سلطنت عثمانیہ کے خاتمے تک یہ گروہ مسلسل سازشوں اور گٹھ جوڑ کے ذریعیمسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پر قبضہ کی کوششیں کرتا رہا۔عرب دنیا کے عین وسط میں اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کا قیام اسی سازش کا نتیجہ تھا۔ تحریکی اجتماعیت میں رہ کر کام کرنیوالے کبھی مایوسی اور کم ہمتی کا شکار نہیں ہوتے۔ تحریکِ اسلامی کی بہنوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت کو واضح کرنے کیلیے صائمہ قطب نے خطاب کیا اور تمام حاضرین کو اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے اور ملاقاتوں کو جاری رکھنے کی تاکید فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور منظم ٹیم ورک کے لیے آپسی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔