مزید خبریں

مہران ٹاؤن میں جنگل کا قانون رائج ہے‘ پاسٹر عتیق قیصربھٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں رہنے والے مسیحی برادری کے افراد کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا احتجاج کی قیادت پاسٹر عتیق قیصربھٹی پاسٹر شہزاد کھوکھر پاسٹر نذیر صدیق وپاسٹر طارق سلیم‘ پاسٹر دانش اور مذہبی سماجی رہنماؤں نے کی،اس موقع پر پاسٹر عتیق قیصر بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہران ٹاؤن کے علاقے میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد رہائش پذیز ہے کورنگی صنعتی ایریا پولیس اسٹیشن اور کے ڈی اے کی جانب سے ان غریب محنت کشوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں دو نمبر فائلوں کے ذریعے مسیحی رہائشیوں سے مکان خالی کروا نا اور یہی نہیں بلکہ چر چز کو بھی خالی کرانے کی کوشش کی جاتی ہے عر صہ دراز سے مہران ٹاؤن میں مسیحی برادری کے افراد رہائش پذیر ہیں یہ غریب لوگ کس کے درپر فریاد کریں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مہران ٹاؤن میں جنگل کا قانون رائج ہے پولیس گردی جاری ہے کسی کو بھی امان نہیں ہے پولیس نے کمائی کا کاروبار بنالیا ہے ۔ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر توجہ دیں۔