مزید خبریں

شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا ۔شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ان سے قبل چوہدری پرویز الٰہی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔